جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی مولانا اشفاق ربانی کی وفات پر تعزیت

285

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،راجہ فاضل تبسم، مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے معروف عالم دین مولانا اشفاق ربانی کی وفات پر گہرے دکھ کااظہارکیا ۔

قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ مولانا اشفاق ربانی انتہائی شفیق اور مہربان انسان تھے ،ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے لیے صبر جمیل، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں اللہ پاک مرحوم کی آخری منازل آسان فرمائے آمین۔