دھرنے کی کامیابی پر جماعت اسلامی نے یوم تشکر ویوم عزم منایا

222

کراچی: دھرنے کی کامیابی پر جماعت اسلامی نے یوم تشکر ویوم عزم منایا دھرنے کی کامیابی اور سندھ حکومت سے معاہدے کے حوالے سے جماعت اسلامی کے تحت یوم تشکر و یوم عزم گیا۔

اس سلسلے میں نیو ایم اے جناح روڈ پر عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر بھر سے کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جبکہ ورکرز کنونشن میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے،ورکرز کنونشن میں شرکاء کا زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔ ورکرز کنونشن میں پُرجوش ہوکرشرکاء نے تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو، اب کے برس ہم اہل کراچی اپنا پورا حق لیں گے سمیت دیگر نعرے لگا ئے۔

جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ پر پیپلز چورنگی کے قریب ایک بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا جبکہ شرکاء کے لیے پیپلزچورنگی سے داؤد کالج تک نشستوں کا اہتمام اور بڑے پیمانے پر روشنی کا انتظام کیا گیا تھا ،شرکاء نے قومی پرچم اور جماعت اسلامی کے جھنڈوں کے علاوہ حقوق کراچی تحریک کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ بھی اٹھائے تھے۔

ورکرز کنونشن سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء مسلم پرویز ،ڈاکٹر اسامہ رضی ، رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید و دیگرنے بھی خطاب کیا۔