کورونا کیسز میں اضافہ: پولی کلینک کی او پی ڈی کو بند کر دیا گیا

268
 پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 54 نئے کیسز کا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم اسپتال پولی کلینک کی او پی ڈی کو کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پولی کلینک کے ملازمین میں بھی کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال کی او پی ڈی 28 سے 31 جنوری تک بند رہے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور عملہ معمول کے مطابق فرائض سر انجام دے گا