ایف ڈی اے: کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے 28کیسز کی منظوری دی گئی

392

فیصل آباد: ایف ڈی اے کی طر ف سے کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے 28کیسز کی منظوری دی گئی ہے جن سے 4 کروڑ روپے کے ریونیو کی وصولی متوقع ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹرٹا¶ن پلاننگ اسماءمحسن، راحیل ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹراقراءمرتضیٰ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاران صدیق اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں کے ڈکلیئر کمرشل روڈز پر کاروباری عمارتوں کی منظوری کے مختلف کیسز پر غور و خوض کیاگیا اور اس دوران سرسید ٹا¶ن، گلبرگ کالونی، مدینہ ٹا¶ن اور پرتاب نگر کچی آبادی سمیت دیگر رہائشی کالونیوں میں 28کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے متعلقہ افسران سے کہاکہ وہ ان درخواست گزاروں کو کمرشلائزیشن فیس بلاتاخیر جمع کرانے کی تاکید کریں تاکہ مزید محکمانہ کارروائی مکمل کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی کمرشلائزیشن کو برداشت نہیں کیاجائیگا اس ضمن میں کوئی ملی بھگت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف سے کہاکہ وہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کا کھوج لگا کر قصور داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں تاکہ کمرشلائزیشن فیسوں کی زیادہ سے زیادہ ریکوری کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں ڈکلیئر کمرشل روڈ ز پر کاروباری عمارتوں کی تعمیر کے خواہش مند شہریوں سے کہاکہ وہ کمرشلائزیشن کی ضرور منظوری حاصل کریں اس ضمن میں ایف ڈی اے کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ تیز رفتار ریلیف فراہم کیاجاسکے۔