وزیراعلیٰ بلوچستان کی سوئی بم دھماکے کی مذمت 

319

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اور اس کے نتیجے میں امن فورس کے 4رضا کاروں کی شہادت پر ان کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہدا نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیئے جانیں قربان کیں۔

امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی امن کے قیام کے لیئے دی جانے والی قربانیاں اور اور کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم متحد اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہدا کے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔