آزاد کشمیر: برفباری کے باعث بند شاہراہیں ٹریفک کے لئے بحال

255

مظفرآباد: آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث بند تمام اہم شاہرات ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہیں۔ ضلع حویلی میں علی آباد،حاجی پیراورھیڈی روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ محکمہ شاہرات کی مشینیں برف ہٹانے پر مامور ہیں۔ تاہم شدید  برفباری  ہونے کے باعث سڑک کی بحالی پر تین سے چار دن مزید لگنے کا امکان ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہے۔ برفباری کے باعث بند علاقوں میں فی الوقت خوراک و ادویات کی کوئی قلت نہیں۔ تاہم ایسی کسی بھی صورتحال میں ایس ڈی ایم اے فوری خوراک و ضروری اشیاء کی فراہمی بروقت یقینی بنائے گا۔ ایس ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ، محکمہ شاہرات اور محکمہ خوراک سے مسلسل رابطہ میں ہے۔