ہائوس آف لارڈز کی مسلم رکن نے برطانوی امتیازی قوانین پہ سوال اٹھادیے

248

ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں مجرم شہریوں سے برتے جانے والے امتیازی سلوک پر سوال اٹھا دیا ہے۔

برطانوی دارالامرا سے خطاب میں سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایک ہی جیسے جرائم میں ملوث برطانوی شہریوں میں امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

سعیدہ وارثی نے کہا کہ آبائی تعلق کی بنیاد پر ایک مجرم کی تو برطانوی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے جبکہ دوسرے کی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کو تقسیم کرنے والی اس پالیسی کو ختم کرنا ہوگا، قانون تمام برطانوی شہریوں کےلیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک سابق مسلمان رکنِ پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذہب کا معاملہ ایک حکومتی وہپ کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2020 میں وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔