سپرہائی وے پر 4بجے دھرنا ہوگا

167

کراچی (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف آج 28جنوری شام 4 سپر ہائی وے سہراب گوٹھ پراحتجاجی دھرنا ہوگا، زیر قیادت فاروق نعمت اللہ امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرک وسطی و محمد یوسف امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی خطاب بھی کریں گے۔کارکنان جماعت اسلامی ضلع شمالی،ضلع گلبرک وسطی مشترکہ قافلہ شام 3بجے جامع مسجدالااخوان نیوکراچی سے سپر ہائی وے کے لیے روانہ ہوگا۔ قیم ضلع شمالی عرفان احمد نے تمام کارکنان سے بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔