حیدرآباد:مضر صحت تیل کی سپلائی ناکام بنادی،2ملزم گرفتار

198

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مضر صحت تیل کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان دھرلےے، مارکیٹ تھانے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پرناکہ بندی کرتے ہوئے ایک بس کو روک کر چیک کیا جس میں دوران تلاشی 60 گیلن میں 12سو لیٹر مضر صحت جعلی تیل برآمد ہواپولیس نے سپلائر منور
علی ابڑو اور جاوید علی خان کو گرفتار کرلیا،برآمد تیل حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھا ،پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ادھرمارکیٹ تھانے کی حدود او پی ڈی چاڑی میں2 نامعلوم مسلح افراد نے بیکری میں ڈکیتی کی کوشش کی ، مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے کامران نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ دکان پر موجود ذیشان نامی شخص پستول کے بٹ لگنے سے زخمی ہوا دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔