اب وڈیروں کے ظلم کا خاتمہ ہونے جارہاہے، سہیل مشہدی

207
حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو سابق میئر سہیل مشہدی ودیگر کوہ نورچوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈو الہیار میں ایم کیوایم پاکستان کارکن خلیل الرحمن خانزادہ کے قتل پر احتجاج کرنے والے ما

ں بہنوں پر پہلے پولیس تشدد کیا گیا پھر غلطی تسلیم کی گئی اور پھر کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان و خواتین پر پھر ظلم و جابر کی تاریخ دوہرائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی رکن و سابق میئر حیدر آباد سید سہیل مشہدی نے حیدر آباد کونور چوک پر ایم کیوایم پاکستان حیدر آباد ڈسڑکٹ کے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیوایم کے پرامن احتجاج کرنے والے کارکنان، ماwں، بہنوں، بچوں اور حق پرست اراکین اسمبلی پر لاٹھی چارج کیخلاف منعقد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہر ے میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق،ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹر کٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین قومی وصوبائی اسمبلی صلاح الدین،صابر حسین قائم خانی،راشد خلجی سمیت کارکنان نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ اب سندھ کے وڈیروں کے ظلم کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔سندھ پر سندھودیش بنانے کی سازش کرنے والے حکمران ہےں اور ایم کیوایم کے کارکنان انکے ناپاک عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسلئے وہ سندھ پولیس کو ایم کیوایم کیخلاف استعمال کررہی ہے۔حیدر آباد کے جوائنٹ انچارج عمرالوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے آزادی دلائی انہیں کہا جاتا ہے تم بھوکے ننگے آئے تھے یہ باتیں حقیقت کے برخلاف ہے،مہاجر وں نے قیام پاکستان کیلئے تاریخی قربانیاں دی جبکہ انگر یزوں کے غلام وڈیرے بن بیٹھے۔
سہیل مشہدی