زلمی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، جیمز فوسٹر ہیڈکوچ ، ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ مقرر

186

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز فوسٹر ہیڈکوچ اور ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ پشاورزلمی میڈیا ڈپارنمنٹ سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جیمز فوسٹر اس سے قبل زلمی کے ساتھ 2 سال اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔ پی ایس ایل 7 کے لیے ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے جبکہ محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پشاور زلمی کے اعزازی صدر ہیں۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے پشاور زلمی مینجمنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔