گلیڈی ایٹرز کو دھچکا،شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اوروہ گھرپرقرنطینہ کریں گے۔ پی ایس ایل7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔شاہد آفریدی پی سی بی پروٹوکول کے بعد گھرپرقرنطینہ کریں گے۔ شاہد آفریدی7دن قرنطینہ اورمنفی ٹیسٹ آنے پردوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ بائیو سیکیور ببل توڑنے والے شاہد خان آفریدی گزشتہ روزدوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔شاہد آفریدی کو منگل کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اوروہ بائیوسیکیورببل توڑ کراسپتال گئے تھے تاہم تکلیف میں افاقے کے بعد دوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد شاہدآفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت ناممکن ہوگئی ہے۔