بنگلا دیشی بورڈ کاعبدالرزاق سے رابطہ،بطور کوچ نوکری کی پیشکش

112

لاہور(جسارت نیوز)بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش کی ہے ۔ پاکستانی اسٹار آل رائونڈرعبدالرزاق سے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کا رابطہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش کی ہے جس کے بعد انہوں نے جواب دینے کیلیے وقت مانگ لیا ہے,واضح رہے کہ عبدالرزاق پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں جبکہ انہوں نے بطور آل رائونڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 343 میچز کھیلے ہیں۔17سال کیریئر میں 46 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔