بدر جعفری کرکٹ ، لاروش اور تیسر ٹائون کلب کواٹر فائنل میں

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زیڈ اے اسپورٹس کے زیراہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا راشد لطیف کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ٹی ایم سی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35.5 اوورز میں 151 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شفقت اللہ نیازی نے 31 رنز اور بازید خان نے 25 رنز اسکور کیے۔ احمد رضا نے 3وکٹیں لیں۔ جواب میں لاروش کرکٹ کلب بے اپنا مطلوبہ ہدف 152 رنز31.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا علی حسن نے 56 رنز ، عبداللّہ نے 35 رنز اور میسم خان نے 20 رنز اسکور کیے۔ محمود خان اور شعیب نقوی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایل ای آر پی تیسر ٹاون کرکٹ کلب نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو 39 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔