ـ48 ویں پاکستان اوپن گالف چمپئن شپ کا پہلا روز، وحید بلوچ سرِ فہرست

254

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 48ویں پاکستان اوپن گالف چمپئن شپ کا پہلا رائونڈ کراچی گالف کلب میں جمعرات کے دن کھیلا گیا۔ پروفیشنلز اور امیچئرز کی مشترکہ کیٹگری میں کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ پہلے دن کے اختتام پر 5 انڈر پار کے ساتھ سرِ فہرست رہے۔ دفاعی چمپئن شبیر اقبال اور اسلام آباد سے ہی تعلق رکھنے والے سجاد خان، ملتان کے انصر محمود کے ہمراہ 4 انڈرپار کے مشترکہ اسکور کے ساتھ وحید بلوچ کا تعاقب کر رہے ہیں۔