کاروباری برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، چیئرمین نیب

114

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب 0 کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب بزنس کمیونٹی کو بڑی عزت و احترام دیتا ہے جو کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کراچی، چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس، فلور ملز ایسوسی ایشن، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے ملاقات اور خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے کیسز ایف بی آر کو بھجوائے ہیں تاکہ انہیں قانون کے مطابق نمٹایا جاسکے اور بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کیلیے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر کی زیر نگرانی خصوصی ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔