ہنگو، گیس کمپنی کے کنویں پر حملہ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق ، دو اغوا

258

ہنگو( آن لائن )ہنگو کی تحصیل ٹل میں گیس کمپنی کے کنویں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتےجے مےں گیس کمپنی کاسکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دو سےکورٹی گارڈز کو اغواءکر لےا گےا۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ حملے میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے گیس کمپنی کاسکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔اکرام اللہ کے مطابق حملہ آور ایک سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افرادکو اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے، اس کے علاوہ مسلح افراد نے سولر سسٹم پرفائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ رات دیر گئے پیش آنے والے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔