پی ایس ایل 7:دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز

208

کراچی( سید وزیر علی قادری)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کرکراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز ہی سست رہا البتہ بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلےے66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔اس کے بعد آنے والے محمد نبی بھی جارحانہ کھیل نہ پیش کرسکے اور 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے۔اور اس طرح کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 124رنز ہی بناسکی،ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے شروع سے ہی کراچی کنگز کے بولرز کو پریشر میں رکھا اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں پہلے ہی مکمل کرلیا۔کپتان محمد رضوان اور52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ، اس کے علاوہ صہیب مقصود 30 اور شان مسعود نے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار اداکیا۔