تر سیلات زر ، نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

290

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے سات ماہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی، برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں،ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 ارب ڈالر رہی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 98.3 ملین ڈالر منفی ہو گئی ،مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 651.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ،زرمبادلہ ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک 22.352 ارب ڈالر ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک 16 ارب 6 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہے،ڈالر کی شرح تبادلہ 176.49 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، رواں مالی سال پہلے پانچ ماہ میں ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا، جولائی نومبر میں نان ٹیکس آمدنی 22 فیصد کمی سے 519 ارب رہی ،جولائی تا نومبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 434.6 ارب روپے منظورکئے گئے۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 951 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ، پہلے چھ ماہ میں زرعی قرضے 3.9 فیصد اضافے سے 641 ارب روپے کی سطح پررہے ، دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو نومبر میں 0.3 فیصد تک رہی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے نومبر کے دوران 3.3 فیصد تک رہی ، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 44 ہزار 924 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔