ـ100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 45ہزار پوائنٹس کی حد عبورکر گیا

236

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروبار حصص میں ملا جلارجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار پوائنٹس کی حد عبورکر گیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جبکہ50.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو شیئرز کے کاروبار کاآغاز مثبت زون میںہوا ،سرمایہ کاروں کی فوڈز ،فرٹیلائزر ،توانائی اور بینکنگ کے شعبوںمیں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 458182پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں127.99پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44955.05 پوائنٹس سے بڑھ کر 45083.04پوائنٹس ہو گیا اسی طرح89.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17738.31پوائنٹس سے بڑھ کر17828.10پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30793.57 پوائنٹس سے گھٹ کر 30760.87پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 6 ا ر ب 6 2 کر وڑ 88 لاکھ 34 ہزار660روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب 11 ارب 19 کروڑ 44 لاکھ 25 ہزار731روپے سے گھٹ کر 77 کھرب 4 ارب 56 کروڑ 55 لاکھ 91 ہزار71روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو6ارب روپے مالیت کے 17 کروڑ 35 لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 5 ارب روپے مالیت کے 13 کروڑ 73 لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 169 میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک 1کروڑ91لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1 کروڑ 52 لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ17لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ2لاکھ اور سینر جیکو پاک 76 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر فائبرکے بھائو میں 48.98 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر860.98روپے پر جا پہنچی۔