معدنی مصنوعات کی برآمدات میں 27.90 فیصد اضافہ

297

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک سے معدنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.90 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک سے معدنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 602.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.90 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں معدنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 471.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ دسمبر2021 میں معدنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 136.25 ملین ڈالررہا جو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 93.21 فیصد زیادہ ہے،دسمبر2020 میں معدنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 70.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021 میں معدنی مصنوعات کی درآمدات کاکل حجم 1.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان مصنوعات میں نمک، گندھک، معدنی تیل، ڈسٹلیشن اور دیگر معدنی مصنوعات شامل ہیں۔ اتصالات نے دنیا کے صف اول کے برانڈ ویلیویشن ادارہ برانڈ فنانس (Brand Finance) سے دنیا میں مستحکم ترین ٹیلی کام برانڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹیلی کام گروپ مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔