قائمہ کمیٹی فنانس کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا‘ عبدالاکبر چترالی کراچی پہنچ گئے

170

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کااجلاس آج جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک بلڈنگ کراچی میں ہوگا اس اہم ترین اجلاس میں امتناع سود بل پربحث ہوگی اور یہ بل مولاناعبدالاکبرچترالی نے پیش کیا ہے اس اجلاس میں شرکت کے لیے ایم این اے مولانا اکبرچترالی کراچی پہنچ گئے ہیں،ممتاز ماہر معاشیات مفتی تقی عثمانی بھی اجلاس میں خصوصی طورپرمدعوکیے گئے ہیں