کیچ: بچے سے زیادتی کے الزام میں ایف سی اہلکارکو14برس قید

222

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت )بلوچستان کے ضلع کیچ میں مقامی عدالت نے بچے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایف سی اہلکار کو چودہ سال قید کی سزا سنادی۔ مقدمہ میں سرکار کی طرف سے پیروی کرنے والے پراسکیوٹر شبیر احمد دشتی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سیشن عدالت تربت کے جج عبدالصبور مینگل نے مقدمے میں نامزد ملزم ایف سی اہلکارریحان خان کو دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ایف سی اہلکار پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ سال اپریل میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں درختوں سے شہد جمع کرنے والے کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کی۔ گزشتہ سال جب یہ واقعہ ہوا تو ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف ہوشاب میں سی پیک شاہراہ پر اور تربت میں لواحقین اور علقگ کے لوگوں کے احتجاج بھی کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ متاثرہ بچے اور اس کے بھائی نے گواہی دی جس پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 377 کے تحت چودہ سال قید کی سزا سنائی۔