حکومت وکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہے‘ فواد چودھری

83

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوجداری نظام اصلاحات قانون کی حکمرانی کی جانب بڑا قدم ہے، بار ایسوسی ایشنوں کو فنڈز کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وکلا وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے بار ایسوسی ایشنوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بار ایسوسی ایشنوں کے ارکان کو فوجداری نظام میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔فوادچودھری نے کہاکہ عدلیہ اور وکلا برادری فوجداری قوانین اور نظام انصاف میں اصلاحات پر عمل درآمد کرائیں،حکومت وکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہے، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔