احساس راشن پروگرام: ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول

159

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت حکومت کو ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں احساس راشن پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ اور پالیسی پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کو 8171 میسج سروس پر ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل احساس سروے اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ہوگا۔ دریں اثنا اجلاس میں احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ نے گھرانوں کی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس راشن پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔ واضح
رہے کہ اس پروگرام کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والوں کو مخصوص کریانہ اسٹورز سے رعایت پر راشن ملے گا۔