پاکستان سپر لیگ: میچز کے تماشائیوں کیلیے ٹریفک پلان جاری

174
کراچی: شہری پی ایس ایل کا پہلا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم آرہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ سپر لیگ میچز دیکھنے والے عوام کیلیے پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، نیشنل کوچنگ سینٹر میں میڈیا کیلیے پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، کارساز سے آنے والے عوام سرشاہ سلیمان روڈ پر قائم پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں، ملینیم سے آنے والے حضرات اسٹیڈیم روڈ فلائی اوور کے نیچے سے سرشاہ سلیمان روڈ پر مقررہ مقام پر گاڑیاں پارک کریں، نیوٹاؤن سے آنے والے افراد آغاخان اسپتال کے بعد بائیں جانب سرشاہ سلیمان روڈ پر اپنی گاڑی پارک کریں، غربی اور سینٹرل کے رہائشی حسن اسکوائر سے دائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر مقرر کردہ مقام پر گاڑیاں پارک کریں، نیوکراچی فیڈرل بی ایریا اور گلشن کے رہائشی براستہ نیپا درج بالا مقام پر گاڑی پارک کریں، گاڑی پارک کرنے کے بعد بس شٹل سروس سے شہری گراؤنڈ کے قریب آسکتے ہیں، ایسٹ ملیر کورنگی کے شہری نیپا اور ملینیم سے پارکنگ اور بس شٹل سروس استعمال کریں۔