پنک ریذیڈنسی ریفرنس: گواہ کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی

126

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکائونٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر شاہزیب درانی کے علاوہ وکلا صفائی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب گواہ رسول بخش لغاری عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت2 فروری تک کیلیے ملتوی کردی۔