رکن سینیٹ و اسمبلی کی تعلیم کم از کم ماسٹرز قرار دینے کیلیے درخواست

118

پشاور (اے پی پی) ایم پی اے، ایم این اے اور سینیٹرز کیلیے تعلیم پی ایچ ڈی یا کم از کم ماسٹر تک لازمی قرار دینے کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی گئی۔ رٹ پٹیشن محمد فرقان قاضی نے سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی اے، ایم این اے اور سینیٹرز کی تعلیم 2002 آرڈر میں بی اے رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے کافی امیدواروں نے جنرل الیکشن میں جعلی اسناد جمع کی تھیں اور ان کو آخر کار اعلیٰ عدالتوں نے نااہل کردیا اور کچھ کو تو سزا بھی ملی لیکن کچھ عرصہ بعد 2002 آرڈر میں ترمیم کردی گئی اور بی اے کی شرط ختم کردی گئی جس کی وجہ سے ایک ان پڑھ شخص بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔