موزمبیق اور ملاوی میں بارش اور سیلاب سے 12افراد ہلاک

234
ماپوتو: موزمبیق میں سیلاب کے باعث گاڑی الٹی پڑی ہے

ماپوتو؍لیلونگوے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک موزمبیق اور ملاوی میں بارش اور سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام اور امدادی ادارے سیلاب کے اثرات کا اندازہ لگارہے ہیں،جو جنوبی افریقا تک پھیلے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 895 کو نکال لیا گیا ،جب کہ 54 زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا گیا۔ موزمبیق میں 20ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،جب کہ 600 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔امدادی کارروائیوں کے لیے ڈرون اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔