مالی نے ڈنمارک سے فوجی انخلا کا مطالبہ کردیا

273

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی کی عبوری حکومت نے ڈنمارک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ساحل علاقوں سے اپنی فوج واپس بلا لے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ کی جانب سے ایک متنازع بیان سامنے آنے کے بعد فوج نواز بماکو حکومت نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ ڈنمارک کے 90فوجی یورپی اسپیشل فورسز مشن کے تحت گزشتہ ماہ ہی مالی پہنچے تھے۔ یہ مشن ساحل ریجن میں انتہا پسندوں کے خلاف مقامی حکومتوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔