اُردنی فوج کی شامی سرحد پر کارروائیاں‘ 27 اسمگلر ہلاک

150

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کی فوج نے شام کے ساتھ سرحد پر دراندازی اور اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اس دوران میں 27 اسمگلر مارے گئے۔فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے جمعرات کے روز بیک وقت کئی کارروائیاں کیں اور نشہ آور مواد کی ایک بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ۔