امریکا: اسپتال نے ویکسین نہ لگوانے پر آپریشن سے انکار کردیا

181

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن کے اسپتال نے ویکسین نہ لگوانے والے مریض کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔ مریض کے والد ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ 31 برس کے ڈی جے فرگوسن کو دل کی سرجری کی اشد ضرورت ہے ماہم بوسٹن کے بیگھم اینڈ وویمن اسپتال نے یکسر انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل ریاست منی سوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مقامی اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کروا یا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے غیر ویکسین شدہ شوہر کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی کوشش کی تھی۔