شامی جمہوری فورس نے حسکہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا

207

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے حسکہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ 7روز قبل داعش کے جنگجوؤں نے اس جیل پر حملہ کیا تھااور قیدیوں کو رہا کروانے کے بعد وہاں مورچہ بند ہو گئے تھے۔ کرد فورسز کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور اب جیل کا مکمل کنٹرول ان کے پاس آ چکا ہے۔ اس جیل میں ساڑھے 3ہزار قیدی تھے، جن میں کئی ہائی پروفائل جنگجو بھی شامل تھے۔ اس کارروائی میں 180سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔