سعودی پرچم کی پامالی پر 4 تارکین وطن گرفتار

167

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی پولیس نے قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے 4 تارکین کو گرفتار کیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار شدگان نے قومی پرچم میں فالتو سامان باندھ کر کوڑے میں پھینک دیا تھا۔ مکہ مکرمہ کی پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق بنگلادیش ہے۔ ’ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد استغاثہ کے حوالے کردیا جائے گا۔پولیس نے کہا ہے کہ قومی پرچم واجب الاحترام ہے ۔