بلال کالونی میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک،3 ساتھی فرار

244

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلال کالونی پولیس نے 4کے چورنگی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ شدید زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقلکیا گیاجہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول چھینے ہوئے 2 موبائل فونز، اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ حیدری مارکیٹ پارکنگ کے سامنے پولیس کا مقابلہ ہوا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکودانش ایوب مسیح زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرافرار ہوگیا۔گلشن معمار پولیس نیمقابلے کے بعدایک زخمی ملزم پکڑلیادوسرابھاگ نکلا۔ اسلحہ او ر موٹرسائیکل برآمد ۔علاوہ ازیں سچل پولیس نے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی کردیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہوگیا ۔ فیروز آباد تھانے کی پولیس پارٹی نے گشت کے دوران موقع واردات پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، فائرنگ میں 35سالہ راہ گیر طارق بھی زخمی ہوا۔