صحت مندمعاشرہ ہرفرد کی ذمے داری ہے،احمدشاہ

152

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ کرائم فری صحت مند معاشرے کے بغیر فن و ثقافت پنپ نہیں سکتا، لہٰذا اس پر معمور اداروں کو سوسائٹی سے جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ کرائم رپورٹر کا بھی اہم رول بنتا ہے کہ جہاں کہیں کرائم ہورہا ہو سوسائٹی کی بہتری کے لیے اس کو مثبت انداز میں من و عن اجاگر کرے، کرائم کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، لوگوں کی ذہن سازی سے جرائم پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے اور وہ کام جہاں فن کار و ادیب انجام دیتا ہے وہاں صحافی کے بھی فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کابہترین انتظام حکومت کی ذمے داری ہے۔