جمعیت علما اسلام کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے 5 رکنی وفد نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ کرنل محمد انیس خان سے ملاقات کی،نادرا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے سامنے مختلف تجاویز رکھیں ، ڈی جی نادرانے جمعیت علما اسلام کے وفد کی تجاویز سنیں اور عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں وفد نے نادرا کی کارکردگی کے بہتر ہونے پر ڈائریکٹر جنرل اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور سب کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ نادرا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے سامنے تجاویز رکھیں اورکہا کہ ان تجاویز پر اگر عمل کیا جائے تو عوام کی پریشانیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔جمعیت علما اسلام کے وفد نے تجاویز میں بتایا کہ سیمنس میگا سینٹر کے 28کائونٹر میں سے اس وقت صرف 15 کاؤنٹر آپریشنل ہیں، بقایا کاؤنٹرز کو بھی آپریشنل کیا جائے تاکہ عوام کا رش اور پریشانی ختم ہو سکے۔ تصدیقی عمل کو آسان اور کم وقتی بنایاجائے، دفاتر بھی ٹائون کی سطح پر بنائے جائیں۔ بلدیہ ٹائون کی دس لاکھ آبادی کیلیے علیحدہ میگا سینٹر بھی قائم کیا جائے۔وفد میں مولاناعمرصادق ،حافظ محمدنعیم شموزئی اوردیگرشامل تھے۔