نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنیکی منظوری

177
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کی کابینہ کمیٹی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مسودے کو منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے پاس بھیجا جائے گا۔ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد کوئی نکاح خواں دلہا اور دلہن کی جانب سے ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر نکاح نہیں پڑھا سکے گا۔