یوٹیلیٹی اسٹورز پر 100سے زاید اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری

295

اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز پر 100سے زاید اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق برانڈڈ گھی، خوردنی تیل، صابن ، ڈیٹرجنٹ اور گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹور حکام کا کہنا ہے کہ برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے،مارکیٹ کے مقابلے میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں کم ہوںگی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس سبسڈائزڈ اشیا موجود ہیں،برانڈڈ اشیا خصوصی طور پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق ڈھائی3ماہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز نے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا،پام آئل کی قیمت 12 ہزار روپے فی من تک عالمی مارکیٹ کا ریٹ ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اشیا کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکے گی،100سے زاید برانڈڈ اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔علاوہ ازیں وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح مہنگائی پر دباؤ برقرار ہے ،جنوری میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے جب کہ جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں کمی کی توقع ہے۔