پاکستان کرپشن میں کئی درجے آگے بڑھ گیا، بیگم شاہدہ قدیر

227

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی  سینئر رہنما ء بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی رپورٹ میںپاکستان کرپشن کئی درجے آگے بڑھ گیاہے، جوکہ موجودہ حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، قوم آج بھی قائد میاںنوازشریف کے بیانئے ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑی ہے، جن لوگوںنے مشکل وقت میں مسلم لیگ(ن)کوچھوڑا ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے۔ جمعرات کو ا نہوںنے  اپنے بیان میں کہاکہ ناتجربہ حکمرانوں کے جانے کاوقت آ چکا ہے، انہوںنے ساڑھے تین سالوں میں نہ صرف ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا بلکہ عوام پر مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا  کہ غریب لوگ عزت سے دووقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، آئے روز بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی کمرتوڑ دی ہے اور مہنائی کا ایک  طوفان آچکاہے۔ مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ منی بجٹ کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آ چکاہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز  میں بھی اضافہ ہوگا،حکمران ایسے فیصلے نہ کریں جس سے عوام پر بوجھ بڑے بلکہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے غریب عوام کیلئے آسانیاں ہوں۔