ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کے بعد امریکہ اپنے تجارتی طور طریقوں کو درست کرے

430

بیجنگ:عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی جانب سے چین کو امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجارتی معاملات میں مزید بہانے بازیاں ڈھونڈنے سے گریز اور اپنے غلط طور طریقوں کو فوری درست کرے۔26 جنوری کو، ڈبلیو ٹی او نے  اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ چین امریکہ سے درآمد کی جانے والی 64کروڑ50لاکھ ڈالر سالانہ مالیت کی اشیا پر محصولات عائد کر سکتا ہے، کیونکہ امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصفیے کے ادارے کی  سابقہ سفارشات اور احکام پر عمل درآمد نہیں کیا تھا۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ یہ حکم درآمدی چینی اشیا پر امریکی کانٹر ویلنگ ڈیوٹی کو درست کرنے، چینی کمپنیوں کے جائز تجارتی مفادات کے تحفظ اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔   وزارت نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب چین کو امریکہ سے درآمدات پر جوابی محصولات عائد کرنے کا حق دیا گیا ہے۔