امریکی بحریہ کے دو جہازوں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

310

کراچی:امریکی بحریہ کے دو جہازوں نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے اعلی حکام اور امریکی سفارتی عملے نے بندر گاہ آمد پر جہازوں کا استقبال کیا۔ دور ے کے دوران باہمی ملاقاتوں اور مختلف نشستوں کے ذریعے دو طرفہ مشق اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سمندر میں امریکی اور پاک بحریہ کے جہازوں نے دوطرفہ مشق میں حصہ لیا جس میں بحری جہاز، فضائی اثاثے اور سپیشل سروس گروپ کے دستوں نے حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا، بحری تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو وسعت فراہم کرنا تھا۔ مشق کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے جہازوں نے مشترکہ گشت کیا۔امریکی بحریہ کے جہازوں کا کراچی کا دورہ اور دو طرفہ مشقیں علاقائی امن کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ توقع ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص موجودہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔