پی ایس ایل کا آغاز کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے

407

لاہور:صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ 7ویںپی ایس ایل کاآغاز کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے، کرکٹ کا میلہ سج گیاہے، دنیا کے نامور کرکٹر زبھی پاکستان آئے ہیں، جمعرات کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے بہترین کھلاڑی متعارف کرائے ہیں، کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، لاہور میں ہونیوالے میچز کیلئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، محکمہ سپورٹس پنجاب کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، پنجاب میں کرکٹ کے نئے گرائونڈز بھی بنارہے ہیں،امیدہے شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے دلچسپ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے