شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

305

کراچی: پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہی ٹیم کا بائیو سکیور ببل چھوڑ کر چند گھنٹوں کیلئے اسپتال گئے تھے۔

اسپتال سے واپسی پر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا، شاہد آفریدی کو کووڈ کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن پی سی بی پروٹوکولز کے مطابق شاہد آفریدی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے۔