کیسکوکی مکران میں اضافی لوڈشیڈنگ جلد ختم کرنے کی یقین دہانی

428

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کی جانب سی132Kv جیکی گورمند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے علاقوں کو30 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ،70میگاواٹ کی برقی قلت کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی معمول کیمطابق 100میگاواٹ کر دی جائے گی جسکے بعد مکران کے تینوں اضلاع کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی .واضح رہےکہ مکران کے تینوں اضلاع کے مند ،تمپ ،تربت،ہوشاب ، پنجگور،پسنی ،اورماڑہ ،جیونی ،گوادرانڈسٹریل ،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو 70میگاواٹ بجلی کم فراہم کرنے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی