وزیراعظم نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا

481

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی قانون کیخلاف ہونے والے پرامن مظاہرے پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے پر صوبائی حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔