مردان: کورونا مثبت رپورٹس آنے پر اسکولوں کو 10 دن کیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری 

239

مردان: کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر اور مذید پھیلائوکو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے مذید 8 سکولوں میں کورونا کیسز کی نشاندہی/ مثبت رپورٹس آنے پر سکولوں کو 10 دن کیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 23  سکولوں میں 10 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جا چکا ہے۔