لاہور ہائی کورٹ: کوڑا جلانے کی پابندی پرعملدرآمد نہ کرانے والے افسران کی تنخواہ کاٹنے کی ہدایت

193

لاہور ہائی کورٹ نے کوڑا جلانے کی پابندی پرعملدرآمد نہ کرانے والے افسران کی 1 ماہ کی تنخواہ کاٹنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے شیراز زکا ایڈوکیٹ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے مجسٹریٹ کو ہر روز 2گھنٹے تجاوزات کے خلاف کیسز سنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ہفتہ میں 5روز خصوصی طور پر 2 گھنٹے تجاوازات سے متعلقہ معاملات سنیں۔

عدالت نے گاڑیوں سے کوڑا پھینکنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ لاہور بھر میں کنٹینر ہونے چاہیے جن میں براہ راست کوڑا کرکٹ ڈالا جاسکے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس سلسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ سب کچھ مجھ سے ہی کرواتے رہیں گے، محکمہ بھی اپنا کام کریں۔

ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر تمام عمارتوں کو سبزے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔