ہنگو میں گیس کمپنی کے کنویں پر مسلح افراد کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ ہلاک

346

ہنگو: خیبر پختون خواہ کی تحصیل ٹل میں گیس کمپنی کے کنویں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او  ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ حملے میں نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے گیس کمپنی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ اکرام اللہ کے مطابق حملہ آور ایک سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد کو اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے، اس کے علاوہ مسلح افراد نے سولر سسٹم پر فائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ رات دیر گئے پیش آنے والے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔