عالمی مارکیٹ میں سونا سستا مگر خام تیل کی قیمتیں8سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں

344

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔روس پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکی سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور روس کی خام تیل کی برآمدات میں کمی ہوگئی۔برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.73 ڈالر فی بیرل اضافہ سے قیمت 89.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.69 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا سے قیمت 87.29 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے، سونے کی فی اونس قیمت میں 23.70 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سو نے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1831.30 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت میں 0.6 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔ چاندی کی فی اونس قیمت کم ہو کر 23.84 ڈالر پر آگئی۔ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رجحان دیکھنے میں آیا، دو بڑے انڈیکس گر گئے، ڈا جونزانڈسٹریل انڈیکس 129 پوائنٹس کمی کے بعد 34 ہزار 168 اعشاریہ 09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 6.52 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 4 ہزار 349 اعشاریہ 93 پوائنٹس پر بند ہوا۔نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.83 پوائنٹس کا اضافہ ہو ا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 13 ہزار 542 اعشاریہ 12 پوائنٹس پر بند ہوا۔